اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اعلی عدلیہ کے خلاف تقاریر لائیو نشر کرنے سیروکنے کی درخواست مسترد کردی

پیر 14 اکتوبر 2019 14:25

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اعلی عدلیہ کے خلاف تقاریر لائیو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اعلی عدلیہ کے خلاف تقاریر لائیو نشر کرنے سیروکنے کی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے عدم پیروی پر نواز شریف کی اعلی عدلیہ کے خلاف تقاریر لائیو نشر کرنے سیروکنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ درخواست گزار کے مطابق نواز شریف نے نااہلی کے بعد ریلی میں لاہور جاتے ہوئے عدلیہ مخالف تقاریر کیں۔ درخواست ایڈووکیٹ مخدوم نیاز انقلابی نے دائر کی تھی