آزاد مارچ کا معاملہ ،جمعیت علمائے اسلام مشائخ کمیٹی کے سربراہ پیر خواجہ مدثر محمود کی درگاہ حضرت سچل سر مست پر حاضری

پیر خواجہ مدثر محمود تونسوی نے مولانا فضل الرحمن کا پیغام خواجہ عبدالحق سائیں تک پہنچایا ، آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کرلیا

پیر 14 اکتوبر 2019 14:25

آزاد مارچ کا معاملہ ،جمعیت علمائے اسلام مشائخ کمیٹی کے سربراہ پیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے زیر اہتمام آزادی مارچ کا معاملہ ،جمعیت علمائے اسلام مشائخ کمیٹی کے سربراہ پیر خواجہ مدثر محمود نے درگاہ حضرت سچل سر مست پر حاضری دی ،وفد نے سجادہ نشین درگاہ حضرت سچل سرمست خواجہ عبدالحق سائیں سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

پیر خواجہ مدثر محمود تونسوی نے مولانا فضل الرحمن کا پیغام خواجہ عبدالحق سائیں تک پہنچایا اور آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دی ۔خواجہ عبدالحق سائیں نے آزادی مارچ کی دعوت قبل کرلی اور بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ۔سجادہ نشین خواجہ عبدالحق سائیں نے کہاکہ اپنے مریدین اور متعلقین کے ہمراہ سندھ سے آزادی مارچ میں بھرپور شریک ہوں گے۔