احتسا ب عدالت نے ڈریپ کرپشن ریفرنس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

پیر 14 اکتوبر 2019 14:25

احتسا ب عدالت نے ڈریپ کرپشن ریفرنس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) احتسا ب عدالت نے ڈریپ کرپشن ریفرنس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ڈریپ کرپشن ریفرنس میں سابق سیکرٹری قانون اور سابق سی ای او ڈریپ ارشد فاروق کی بریت کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔نیب نے ملزم ارشد فاروق فہیم کی کرپشن ریفرنس سے بریت کی مخالفت کر دی۔

نیب نے استدعا کی کہ ارشد فاروق فہیم کی کرپشن ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد کی جائے۔

(جاری ہے)

نیب نے کہاکہ سابق سی ای او ڈریپ ارشد فاروق کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے میں مرکزی کردار تھا۔ نیب نے کہاکہ ملزم ارشد فاروق ادویات کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔نیب نے کہاکہ ملزمان نے ملی بھگت سے ادویات کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کر کے 8 فارماسوٹیکل کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا ۔نیب نے کہاکہ شریک ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں، ملزم ارشد فاروق کے خلاف بھی ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ڈریپ کی1ارب68کروڑروپے کی بیضابطگیوں کا نیب ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔کیس کی مزید سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :