پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے،دنیا کو اب دہرا معیار ترک کرنا ہوگا، سلیم مانڈوی والا
مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تحت حق کی آواز کو کچلا جا رہا ہے،رتی و کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے خطے کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا ئے جا سکتے ہیں، ڈپٹی چیئر مین سینٹ
پیر 14 اکتوبر 2019 14:25
(جاری ہے)
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والانے کہا کہ امن و سلامتی کی چھتری تلے خطے کی رابطہ کاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ دہشتگردی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، دہشتگردی کا تعلق کسی قومیت یا مذ ہب سے نہیں،پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔سینیٹرسلیم مانڈوی والانے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا جس میں ستر ہزار سے زائد افراد شہید اور اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور عالمی بدامنی کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے پارلیمان، حکومتی اور عدالتی سطح پر اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں،پاکستان کی پارلیمان نے موثر قانون سازی کی ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دنیا کو اب دہرا معیار ترک کرنا ہوگا،مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تحت حق کی آواز کو کچلا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور مقبوضہ وادی میں نہتے لوگوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مودی نے پر امن مذاکرات کی تمام افرز ٹھکرا دیں۔ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہا کہ قومیں باہمی اعتماد اور تعاون سے آگے بڑھتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک پاکستان اور چین کے باہمی اعتماد اور دوستی کا مظہر ہے۔ پاک چین تعاون خطے کی رابطہ کاری میں مددگار ثابت ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.