کرائون پرنس اور پرنسز کی پاکستان آمد کے دوران اسلام آباد پولیس کی طرف سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات

پیر 14 اکتوبر 2019 14:25

کرائون پرنس اور پرنسز کی پاکستان آمد کے دوران اسلام آباد پولیس کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) کرائون پرنس اور پرنسز کی پاکستان آمد کے دوران اسلام آباد پولیس کی طرف سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سینئر افسران کے ہمراہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،آئی جی اسلام آباد نے مانومنٹ مارگلہ ہلز ، گرلز سکول قائداعظم یونیورسٹی اور روٹ کا دورہ کیا،آئی جی اسلام آباد نے افسران کو سکیورٹی پر مامور افسران و اہلکار کو فول پروف سیکورٹی انتظامات اور ریڈ الرٹ رہنے کی خصوصی ہدایات بھی دیں۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ سیکورٹی ڈیوٹی کے بارے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :