تاندلیانوالہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران رکشہ ڈرائیور قتل

فیصل آباد کا رہائشی 411 گ ب مجھیانہ میں پیر قندھاری کے مزار پر حاضری دینے کے لیے آیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 14 اکتوبر 2019 14:24

تاندلیانوالہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران رکشہ ڈرائیور قتل
تاندلیانوالا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی، سید مصعب غزنوی) تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ 411 گ ب مجھیانہ روڈ پر دوران ڈکیتی رکشہ ڈرائیور قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اشرف جس کا رہائشی تعلق فیصل آباد سے تھا گزشتہ روز رکشہ پر فیصل آباد سے 411 گ ب مجھیانہ میں پیر قندھاری کے مزار پر حاضری دینے کیلئے آیا تھا، واپسی پر اسے ڈاکوٴوں نے بندوق دکھا کر رکنے کا اشارہ کیا مگر اشرف نے رکشہ روکنے کی بجائے تیز بھگانے کی کوشش کی جس بنا پر ڈاکووٴں نے گولیاں چلا دیں۔

جبکہ ایک گولی اشرف کی گردن میں آلگی جس پر اشرف شدید زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے فیصل آباد منتقل کردیا گیا مگر اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ لاش کو پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردی۔