نئی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان کے بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے

ویرات کوہلی ،سٹیو سمتھ سے محض ایک پوائنٹ دور،عباس کا11واں نمبر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 اکتوبر 2019 15:04

نئی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان کے بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر 2019ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کرد ہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کیریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن سے اپنا فاصلہ محض ایک پوائنٹ کا کرلیا ہے ۔ نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں254ناٹ آﺅٹ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں37پوائنٹس لیکر پہلے نمبر پر موجود سٹیو سمتھ (937) سے اپنا فاصلہ محض ایک پوائنٹ کا کرلیا ،پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کو ک کی تنزلی کے بعد اجنکے رہانے، کارونارتنے اورٹام لیتھم کو ترقی ملی ہے،ایڈن مارکرم کی ناقص فارم کے باعث پاکستان کے بابر اعظم کیریئر کی بہترین15ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ،پاکستان کے اسد شفیق19ویں ،اظہرعلی21ویں اور کپتان سرفراز احمد 39ویں نمبر پر ہیں جب کہ حارث سہیل ترقی پاکر46ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

باﺅلرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی ایشون ترقی پاکر7ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ،پاکستان کے محمد عباس11ویں اور لیگ سپنر یاسر شاہ17ویں نمبر پرموجود ہیں،حسن علی ترقی پاکر46ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔