انٹر ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپیئن شپ فیصل آباد کی ٹیم نے جیت لی

پیر 14 اکتوبر 2019 15:43

انٹر ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپیئن شپ فیصل آباد کی ٹیم نے جیت لی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) انٹر ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپیئن شپ فیصل آباد کی ٹیم نے جیت لی۔انٹر ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپئین شپ میں صوبہ بھرسے نو ڈویژن کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا چیمپیئن شپ کا آغاز 9اکتوبر سے ہوا اور تمام میچزسپورٹس جمنیزم میں کھیلے گئے ۔فائنل میں لاہور اور فیصل آباد کی باسکٹ بال کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

پیرکے روز فائنل میچ میں فیصل آباد کی ٹیم نے 80جبکہ لاہورکی ٹیم نے 76پوائنٹ حاصل کئے اوریوں فیصل آباد ٹیم نے 4پوائنٹس کی برتری سے چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میچ کے مہمان ِ خصوصی صوبائی وزیرلیبر اینڈ ہیومن ریسورس عنصر مجید نیازی تھے۔اس موقع پر انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل برئوے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریکِ انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کھیلوں کا انعقاد کیا جائے ۔آخر میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر سید منظر فریدشاہ نے چیمپئن شپ کی ونر ٹیم کے کھلاڑیوں میںٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :