Live Updates

عمران خان کیخلاف تمام طاقتیں اکٹھے ہونےکی کوشش کررہی ہیں،جہانگیرترین

یہ عمران خان ہیں جنہوں نے اسٹیٹس کو کو توڑا ہے، یہ سارے بھی اکٹھے ہوجائیں تو بھی عمران خان ان کا مقابلہ کریں گے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 اکتوبر 2019 16:01

عمران خان کیخلاف تمام طاقتیں اکٹھے ہونےکی کوشش کررہی ہیں،جہانگیرترین
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیرترین نے کہا ہے کہ عمران خان کیخلاف تمام طاقتیں اکٹھے ہونے کی کوشش کررہی ہیں، یہ عمران خان ہیں جنہوں نے اسٹیٹس کو کو توڑا ہے، یہ سارے بھی اکٹھے ہوجائیں تو بھی عمران خان ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے خیبرپختونخوا اور پنجاب کوفنڈز دیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ عام آدمی ترقی کرے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مرغبانی کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے دس سال تک ملک میں لوٹ مار کی ہے۔ بڑی بڑی جماعت کے لیڈر صرف پیسا بنانے کیلئے سیاست میں آتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان ہیں جنہوں نے اسٹیٹس کو کو توڑا ہے۔ عمران خان کے خلاف تمام طاقتیں اکٹھے ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سارے اکٹھے ہو جائیں تو بھی عمران خان عوام کی حمایت سے ان کا مقابلہ کریں گے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارے پاس ابھی چار سال موجود ہیں اور اوپر کی سطح پرمعیشت میں استحکام آ گیا ہے۔ واضح رہے مرکزی رہنماء پی ٹی آئی جیانگیر ترین مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور حکومت کے خلاف تحریک کو ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی۔

جس میں آزادی مارچ سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چوہدری سالک ، چوہدری شافع حسین اور عون چوہدری بھی شریک تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت کے اتحادیوں میں مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے حوالے سے تشویش پائی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات