ہمیں لوگوں کو خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا ہو گا ،زرتاج گل

عورتوں کو حقوق دینے سے کوئی نہیں روک سکتا، اسکی مثال ہمارے نبی ؐپاک ہیں جنہوں نے اپنی چادر اپنی بیٹی کو دی ،اگرہم اپنی خواتین کو عزت نہیں دینگے تو کوئی اور بھی عزت نہیں دیگا، وزیر مملکت کا خطاب

پیر 14 اکتوبر 2019 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کو خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا ہو گا ،عورتوں کو حقوق دینے سے کوئی نہیں روک سکتا، اسکی مثال ہمارے نبی ؐپاک ہیں جنہوں نے اپنی چادر اپنی بیٹی کو دی ،اگرہم اپنی خواتین کو عزت نہیں دینگے تو کوئی اور بھی عزت نہیں دیگا۔

پیر کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک میں خواتین کے اوپر تشدد ہے لیکن اب اس پر ہم نے اس پر بات کرنا شروع کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں لوگوں کو خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ اصل میں ہمیں متاثرہ خواتین کو بھی آگاہ کرنا ہو گا کہ کیا واقعی وہ اسے تشدد سمجھتی ہیں یا روزانہ کا مسئلہ ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میری اپنی یو سی میں ایک لڑکی کی شادی ایڈز کے حامل لڑکے سے کرا دی گی میں نے پوچھا تو جواب آیا آپ کون ہوتی ہیں پوچھنے والی ۔

انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں اصل مسئلہ ذہنی تشدد کا ہے کہ کیسے بتایا جائے کہ زہنی تشدد کیسے ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں تمام ٹاپرز پر لڑکیاں ہیں ہر کام میں لڑکیاں آگے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہاں لڑکی کی ویڈیو بنا لو پر اس سے سب کچھ کروا لو،یہ زہنی تشدد ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پھر اسے بتاؤ کہ اگر بات نہ مانی تو تمھاری ویڈیو میڈیا کو دے دینگے ،ہم اپنی ٹٰیکنالوجی کو کیسے استعمال کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اگر ہم انکو روکیں تو میڈیا کے حقوق کا معاملہ آ جاتا ہے حد بندی کا معاملہ آ جاتا ہے ۔،میں وزیر ہوں توہرچیز سے محفوظ ہوں لیکن آپ مجھ سے ہر قسم کا سوال نہیں کر سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم بلٹ پروف اور ایموشن پروف نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عورتوں کو حقوق دینے سے کوئی نہیں روک سکتا, اسکی مثال ہمارے نبی پاک ہیں جنہوں نے اپنی چادر اپنی بیٹی کو دی ،انہوںنے کہاکہ خواتین کو کاروبار سے کوئی نہیں روک سکتا،حضرت خدیجہ ؓنے کاروبار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اگرہم اپنی خواتین کو عزت نہیں دینگے تو کوئی اور بھی انہیں عزت نہیں دیگا۔