سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بین الپارلیمانی یونین کے ایشیاء پیسفک گروپ کی صدارت کا ایک سال مکمل کر لیا، صدارت فلپائن کو منتقل

پیر 14 اکتوبر 2019 16:21

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بین الپارلیمانی یونین کے ایشیاء پیسفک ..
بلغراد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بین الپارلیمانی یونین کے ایشیاء پیسفک گروپ کی صدارت کا ایک سال مکمل کر لیا ہے جس کے بعد گروپ کی صدارت فلپائن کی پارلیمنٹ کے سپیکر کو منتقل کر دی گئی ہے جو اس منصب پر ایک سال تک فرائض سر انجام دیں گے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بین الپارلیمانی یونین کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلغراد میں جاری ہے۔

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر گروپ کے ایک سال تک صدر رہے۔

(جاری ہے)

اس عہدے کی مدت کی تکمیل پر ان کی جگہ فلپائنی پارلیمنٹ کے سپیکر کو ایک سال کے لئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ایشیاء پیسفک گروپ کی ممبر پارلیمانوں کے سپیکرز نے اسد قیصر کو گروپ کے معاملات احسن انداز سے چلانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ صدارت کی منتقلی ایشیاء پیسفک گروپ کے 13اکتوبر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کی گئی۔ ایشیاء پیسفک گروپ میں چین ، جاپان ، فلپائن ، ملائیشیا، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈاور دیگر رکن ممالک شامل ہیں۔بین الاقوامی پارلیمانی یونین کا 141 واں اجلاس سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں جاری ہے۔