چارجڈ پارکنگ مافیاکیخلاف گلوبل فائونڈیشن نے عدالت جانے کی تیاری کرلی
میئر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک ،کمشنر کراچی ،ڈپٹی کمشنر سائوتھ ،چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ سمیت دیگر کو قانونی نوٹس جاری کردیا ہے۔چیئرمین گلوبل فائونڈیشن
پیر 14 اکتوبر 2019 16:29
(جاری ہے)
پرچیاں کاٹ کر سرکاری خزانے کو فائدے پہنچانے کے بجائے ذاتی مفاد میں بھاری رشوتیں وصول کی جارہی ہیں۔ گلوبل فائونڈیشن کے چیئرمین محمد احمد دائود کا کہناہے کہ موٹر سائیکل چارجڈ پارکنگ فیس کے ایم سی کی طرف سی05روپے جبکہ ڈی ایم سی کی طرف سے 10روپے رکھی گئی ہے لیکن چارجڈ پارکنگ مافیا شہریوں سے موٹر سائیکل کی فیس 20روپے وصول کررہی ہے جبکہ کار پارکنگ فیس 20روپے کے بجائے 30روپے سے 50روپے تک عوام سے وصول کی جارہی ہے۔
غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کا کاروبار اپنے عروج پر ہے، کے ایم سی اور ڈی ایم سی افسران نے قانونی اور غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کو آمدنی کا ذریعہ بنالیا ہے۔ سائوتھ زون میں شامل علاقے ایم اے جناح روڈ، کھارادر، صدر، کلفٹن، بولٹن مارکیٹ، ٹاور، جامع کلاتھ، گل پلازہ، سول ہسپتال سمیت تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں اور ہسپتالوں کے باہر پارکنگ مافیا قابض ہوچکے ہیں جسکے باعث بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ۔شہریوں سے پارکنگ کے نام پر کی جانے والی لوٹ مار پر چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سائوتھ سمیت پولیس نے بھی خاموشی اختیار کرلی ہے۔ چارجڈ پارکنگ نہ دینے پر پارکنگ مافیا کی جانب سے شہریوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں چیئرمین گلوبل فائونڈیشن محمد احمد دائود کی آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر اورآل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا سے ملاقات ہوئی جسمیں تاجر رہنما ئوںنے کہا ہے کہ سائوتھ زون میں شامل تمام علاقوں سے غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، ہسپتالوں سے چارجڈ پارکنگ فیس کا خاتمہ کیا جائے اور چارجڈ پارکنگ کے ٹھیکیداروں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ عوام سے قانونی مختص کی گئی فیس وصول کرے جبکہ زیادہ فیس وصول کرنے والوں کیخلاف فوری کاروائی کی جائے ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.