سرگودھا،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نواحی چک 95 شمالی میں دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت کل کریگی

پیر 14 اکتوبر 2019 16:29

سرگودھا،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نواحی چک 95 شمالی میں دربار ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نواحی چک 95 شمالی میں دربار پر چار خواتین سمیت 20 افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت کل 15 اکتوبر کو کرئے گی جس کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔ذائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی چک 95 شمالی دربار پر چارخواتین سمیت 20 افراد کو قتل اور دو خواتین سمیت چار افراد کو مضروب کرنے پر تھانہ صدر میں دہشت گردی، قتل،اقدام کی مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا کے جج کر رہے ہیں ۔

گزستہ روز حج کی رخصت کے باعث ملزمان کو ڈیوٹی جج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پیش کیا گیا اور سماعت 24 گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی گئی۔اس کیس میں اب تک مقتولین کا پوسٹمارٹم کروانے والے پانچ گواہان پولیس ملازمین کے علاوہ مقتولین کی نعشوں کی شناخت کرنے والے ورثائ کے بیانات اور مقتولین کا پوسٹمارٹم کرنے والی دو لیڈی ڈاکٹر سمیت تین ڈاکٹرز اور پولیس ملازمین پوسٹمارٹم اور زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ کرنے والے 2 ڈاکٹرز اور تفتیشی انسپکٹر راجہ ارشد سمیت تمام گواہان کی شہادتیں قلم بند کر کے مرکزی ملزم پیر عبدالوحید کے بیان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

آج 15 اکتوبر کو سماعت میں وکلائ کی جرح اور فیصلہ متوقع ہے۔اس موقع پر مقدمہ میں ملوث ملزمان مرکزی کردار پیر عبدالوحید اور اس کے ساتھیوں کاشف، آصف ،ظفر کو پولیس کی کڑی نگرانی میں جیل سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت پیش کیا جائے گا اور سخت سکیورٹی انتظامات کئے گے ہیں۔