وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن ملتوی کرانے میں کردار ادا کرنے پر میاں اسلم کے شکر گزار ہیں، ملک ندیم اختر

پیر 14 اکتوبر 2019 16:48

وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن ملتوی کرانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے مرکزی رہنما ملک ندیم اختر نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن ملتوی کرانے میں کردار ادا کرنے پر جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے پراپرٹی ٹیکس میں اچانک دوسو فیصد اضافہ کردیا جس سے تاجروں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے پاس ٹیکس بڑھانے کا اختیار ہے اور نہ کوئی جواز ہے۔ شہری اس وقت اضافی ٹیکس دیں گے جب یہ ادارے اپنا کام دیانتداری سے کریں۔

متعلقہ عنوان :