حکومت رئیل اسٹیٹ کے شعبے پر عائد ٹیکسوں پر نظرثانی کرے، محمد احمد وحید
پیر 14 اکتوبر 2019 16:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، غربت کو کم کرنے اور معیشت کو مضبوط کرنے میں ریئل اسٹیٹ شعبے کا کردار بہت اہم ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اس شعبے کیلئے مزید سازگار حالات پیدا کرے۔
محمد احمدوحید نے کہا کہ پاکستان میں سیمنٹ، سٹیل اور بلڈنگ میٹریل سمیت تقریباً پچاس سے زائد صنعتوں کا کاروبار رئیل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ ہے لہذا حکومت اس شعبے کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کرے جس سے دیگر صنعتوں کو بھی بہتر ترقی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ شعبے سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور اگر اس شعبے کی مشکلات کم کی جائیں تو روزگار کے مزید نئے موقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا جس سے غربت و بے روزگاری کم ہو گی۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ ایم سی آئی نے پراپرٹی ٹیکس میں جو تین سو فیصد اضافہ کر دیا تھا چیمبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اس کے خلاف سٹے آرڈر لے لیا ہے لہذا تاجر برادری اب پرانے ریٹ پر ہی پراپرٹی ٹیکس جمع کرا سکتی ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ چیمبر رئیل اسٹیٹ شعبے کے مسائل حل کرانے میں ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر ممکن کوشش کرے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف حکم امتناعی حاصل کرنے پر چیمبر کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس سے تاجر برادری سمیت عوام کو کافی ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ایسوسی ایشن نے چیمبر کے تعاون اور انتھک کوششوں سے ایف بی آر سے پراپرٹی کے کمرشل ریٹس منظور کرائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی چیمبر کے تعاون سے رئیل اسٹیٹ شعبے کو درپیش دیگر مسائل حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رئیل اسٹیٹ شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے اوراس کیلئے مزید بہتر پالیسیاں بنائے تا کہ یہ شعبہ سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکے ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمٰن خان، خالد اقبال ملک، ظفر بختاوری، اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری زاہد رفیق، سابق صدور رانا ارشداور چوہدری ندیم الدین سمیت اشفاق حسین چھٹہ، خالد چوہدری اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ چیمبر اور ایسو سی ایشن سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رئیل اسٹیٹ شعبے کے لئے ایسا فکسڈ ٹیکس کا نظام متعارف کرایا جائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.