اوکاڑہ : تھانہ صدر پولیس کا سرچ آپریشن، تین ملزمان گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

بدنامِ زمانہ ملزمان تنویر حُسین، عابد حُسین اور صفدر اقبال متعدد بار منشیات فروشی میں جیل جا چکے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 14 اکتوبر 2019 17:13

اوکاڑہ : تھانہ صدر پولیس کا سرچ آپریشن، تین ملزمان گرفتار کرتے ہوئے ..
اوکاڑہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی،ساجد علی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او دیپال پور سرکل انعام الحق کی قیادت میں تھانہ صدر دیپالپور پولیس کا سرچ آپریشن، تین ملزمان گرفتار کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل انعام الحق کی زیر نگرانی تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے گزشتہ رات سرچ آپریشن کے دوران 40/D کے مختلف مقامات سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

بدنام زمانہ ملزمان تنویر حُسین، عابد حُسین اور صفدر اقبال متعدد بار منشیات فروشی میں جیل جا چکے ہیں۔ ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے تھانہ صدر دیپالپور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش کسی رُو رعایت کے مستحق نہیں۔ انہیں قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ معاشرے میں جرائم کی روک تھام ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :