حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے درست سمت میں جا رہی ہے،ناصر حسین ڈار

دنیا بھر کے سب سے پرانے اور حل طلب مسائل میں اقوام متحدہ کے ایجنڈے میںمسئلہ کشمیر بھی ترجیحات میں شامل ہے،شہداء کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہ آزادی کی منزل حاصل کر کے ہی رہیں گے،وزیر ٹرانسپورٹ آزاد کشمیر

پیر 14 اکتوبر 2019 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) آزادکشمیر کے وزیر ٹرانسپورٹ وفشریز ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر خود رو پودوں کی طرح اگنے والی اندرونی تحریک ہے اس لیے دنیاکوعلیحدگی اور آزادی کی تحریکوںمیںتمیز کرکے اپنی پالیسیاں مرتب کرنی ہوںگی دنیا بھر کے سب سے پرانے اور حل طلب مسائل میں اقوام متحدہ کے ایجنڈے میںمسئلہ کشمیر بھی ترجیحات میں شامل ہے ۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام 71برس سے بھارتی قبضے کے خلاف پر اورحق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ بھارت خود مسئلے کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ بنا، اب بھارت اس مسئلے کو دوطرفہ قرار دے کر اپنے ہی موقف کی نفی کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام نے ہڑتال کر کے دنیا کو بتا دیا ہے کہ بھارت کشمیر میں ایک قابض قوت ہے نے کہا کہ حریت قیادت اس مرحلے پر تاریخ ساز کردار ادا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

، حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حوالے سے درست سمت میں جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہداء کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وہ آزادی کی منزل حاصل کر کے ہی رہیں گے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے حریت رہنمائوں کے پاسپورٹ ضبط کرنا ایک اوچھا ہتھکنڈا ہے ، اس سے تحریک آزادی کم ہونے کے بجائے مزید تیز ہو رہی ہے اس وقت مقبوضہ کشمیر میں 8لاکھ قابض افواج پیرا ملٹری ٹروپس کے سفاکانہ مظالم گھر گھر تلاشیاں ، خواتین کی آبرو ریزی ، نوجوانوں کو اغوا کے بعد جعلی مقابلوں میں شہید کرنے کے علاوہ حریت کانفرنس کے قائدین، یاسین ملک ، سید علی گیلانی ،میرواعظ عمر فاروق ، شبیر شاہ اور ان کے ساتھیوں کی بلاجواز گرفتاریاں ، نظر بندیاں ، قاتلانہ حملے ، حراساں کرنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے نے کہاکہ بھارت میں دوطرفہ مذاکرات میں جان بوجھ کر ڈیڈ لاک پیداکر رہا تاکہ وہ دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے میں کامیاب ہو سکے،لیکن اس وقت کشمیریوں کا خون نہ حق خود عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں،ذرائع ابلاغ کو اپنا کردار ادا کرنیکا انسانیت کے رشتے پکار پکار کر امن کے لیے دعوت دے رہاہے۔

بھارت ایک جانب امن کے لیے بڑے دعوے کرتا ہے اوردوسری جانب روس اسرائیل سے اربوںڈالرکے دفاعی معاہدات کرکے فوج کشی کی تیاریوں میںمصروف ہے جس کا ثبوت اس کے متعدد بار جعلی سرجیکل سٹرائیک کے دعوے ہیں ،کشمیریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی کے علاوہ کسی آپشن کوقبول نہیںکر سکتے ۔