اکتوبر یوم تاسیس،جامعہ کشمیر میں شیان شان منایا جائیگا

یونیورسٹی اور لبریشن سیل کے زیراہتمام حق خودارادیت ہماری منزل کے عنوان سے سمینار ہوگا صدر ،وزیر اعظم،مختلف سیاسی رہنماوں سمیت چین،ملائشیا کے سفیر بطور خاص مدعو کیاگیا ہے،وائس چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹی

پیر 14 اکتوبر 2019 17:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی میں 24اکتوبر یوم تاسیس کوشیان شان طریقے سے منایاجائیگا، جامعہ کشمیر اور جموں وکشمیر لبریشن سیل کا باہمی اشتراک سے 24اکتوبر کو حق خودارادیت ہماری منزل کے عنوان سے سمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا۔ 24اکتوبر ریاست کے یوم تاسیس کو شیان شان طریقے سے منانے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل، رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈائریکٹر فنانس پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق اعوان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید، چیئرمین شعبہ انگریزی ڈاکٹر عبد القادر، ڈاکٹر ہمایوں شاہین اور ڈائر یکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجا سجاد احمد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے دوران اجلاس بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین اور ملائیشیا نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی،اس لئے ان ممالک کو سفیروں کو یوم تاسیس کے موقع پر بطور خاص مدعو یاجائیگا، جبکہ ترکی کے سفیر نے بھی جامعہ کشمیر کی جانب سے 24اکتوبر کے سمینار میں شرکت کی دعوت قبول کر لی تھی، مگرترک صدر کے دورہ پاکستان کے باعث ترکی کے سفیر نے سمینار میںاپنی شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

وائس چانسلر جامعہ کشمیر نے مزید کہا کہ سمینار کے تین سیشن ہونگے۔ افتتاحی سیشن میں صدر ریاست سردار محمد مسعود خان خطاب کرینگے۔ جبکہ دوسرے سیشن میںآزاد کشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے ،جبکہ اختتامی سیشن میں وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان مہمان خصوصی ہونگے۔ سمینار کے انعقاد کیلئے ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل کوکوارڈینٹر مقررکیا گیا ہے،جنکی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی دی گئی ہیں۔