بٹ خیلہ :پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا 16،17اکتوبر کو فشنگ ہٹ چکدرہ جبکہ18،19اکتوبر کو سوات میںکیمپ آفس لگائے گی

پیر 14 اکتوبر 2019 19:05

۷بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا 16،17اکتوبر کو فشنگ ہٹ چکدرہ جبکہ18،19اکتوبر کو سوات میںکیمپ آفس لگائے گی جس میں پی ایس آر اے کے ایم ڈی اور رجسٹر یشن ٹیم ملاکنڈ دویژن کے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن ری نیول اور اپگریڈیشن کے کیسز و مسائل موقع پر حل کرکے نو ٹیفکیشنز جاری کرے گی پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صوبائی سینئر نائب صدر منتخب ممبر پی ایس آر اے امجد علی شاہ نے اس بارے میڈیا کو بتایا کہ یہ پہلی دفعہ ہورہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو گھر کی دہلیز پر تمام سہولتیں مہیا کی جارہی ہے جوکہ پین کے قائدین اور اتھارٹی کے ممبران کی کاوشوں کا نتیجہ ہے انھوں نے کہا کہ16،17اکتوبر کو چکدرہ میں ضلع ملاکنڈ دیر اپر دیر لوئر اور باجوڑ جبکہ18،19 اکتوبرکو مینگورہ میںبونیر شانگلہ اور ضلع سوات کیلئے پی ایس آر اے دو دو روزہ کیمپ آفسزقائم کرے گیجبکہ بنک آف خیبر اور متعلقہ ایجوکیشن بورڈز کے کائونٹرز بھی موقع پر موجود ہونگے انھوں نے نجی سکولز مالکان اور انتظامیہ سے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا انھوں نے پی ایس آر اے کے ایم ڈی تاشفین حیدر اور دیگر افسران کا شکر یہ ادا کیا۔