شامی سرکاری فورسز ترک سرحد کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی

دمشق کا امریکی انخلاء کے اعلان کے بعد کردش فورسز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا،شامی پرچم لہراتے ہوئے فوجی تال تمر کے مغرب میں تعینات کردیئے گئے

پیر 14 اکتوبر 2019 19:06

شامی سرکاری فورسز ترک سرحد کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی
gدمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) شامی سرکاری فورسز پیر کے روز ترک سرحد کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی ہیں جب دمشق کا امریکی انخلاء کے اعلان کے بعد کردش فورسز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے شامی پرچم لہراتے ہوئے فوجی تال تمر کے مغرب میں تعینات کردیئے گئے ہیں جو کہ جھڑپوں کے مرکزی قصبے راس العین سے زیادہ دور نہیں ہیں جو کہ ترکش فورسز کا اہم نشانہ رہ چکا ہے جب سے چھ روز قبل انہوں نے آپریشن شروع کیا تھا ۔

(جاری ہے)

حقوق انسانی کیلئے شامی مبصر گروپ کا کہناہے کہ تال تمر سرحد سے تقریباً30کلومیٹر(18میل)دور ہے تاہم بعض دستے علاقے میں چھ کلومیٹر (چارمیل) کے قریب پیشرفت کرچکے ہیں۔ سرکاری فورسز کا مقامی لوگوں نے تالیاں بجا کر استقبال کیا اور شامی سرکاری ٹیلی ویژن نے فوجیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے عوام کی تصاویر جاری کی ہیں ۔دمشق حکومت کے قریبی ایک اخبار کے مطابق شامی فورسز کو مزید مشرق میں سرحدی قصبے کوبانی اور منبج کے علاقوں میں تعینات کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :