پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف

ح*ڈرائیورز ذمہ داری کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گاڑی چلائیں،

پیر 14 اکتوبر 2019 19:35

ق*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر دورانِ ڈرائیونگ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ڈرائیور کی ذراسی غلطی، لاپرواہی ، غفلت اور ٹریفک قوانین و روڈسیفٹی قوانین سے لاعلمی یا خلاف ورزی خدانخواستہ کسی بڑے ر وڈحادثے کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز ذمہ داری کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گاڑی چلائیں اور ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کی گئیں ہدایات پر عمل کریں تاکہ مسافروں کے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکے اس امر کا اظہار انہوںنے پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے ضابطہ اخلاق سے متعلق ’’ روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین آگاہی‘‘ مہم کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا پی ایس وی ڈرائیوروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے سی ٹی اونے کہا کہ پی ایس وی ڈرائیورز خواتین مسافر کا احترام کریں،ا نسانیت کی قدر کریں اور اوور لوڈنگ نہ کریں، سواری بیٹھاتے یا اتارتے وقت گاڑی کواس طرح کھڑا کریں جس سے دوسری ٹریفک کسی صورت بلاک نہ ہو ،غلط پارکنگ نہ کریں، تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ پر سخت پابندی ہے اس کے نقصانات کو سمجھیں اور عمل کریں، بار بار اور بغیر سٹاپ گاڑی کو کھڑا مت کریں ،صرف تربیت یافتہ اور پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ہی ڈرائیور گاڑی کو چلائیں انہوں نے کہا کہ مسافروں سے بدتمیزی نہ کریں، زائد کرایہ وصولی یا روٹ کی خلاف ورزی بھاری جرمانے کا سبب بنتی ہے لہذاء اپنے بچوں یا خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے ضروری ہے کہ ٹریفک وائلیشنز نہ کریں تاکہ جو دن بھر کی محنت سے کمایا ہے وہ چالان و جرمانے کی نذر نہ ہو لہٰذا عقل اور دانش مندی اور سمجھ داری کا مظاہرہ کریں ، کیونکہ تمام پی ایس وی ڈرائیوروں نے اپنی روزی کمانے کے لئے روٹ پرمٹ کے مطابق متعلقہ شاہرائو ں پر دن بھر گاڑی چلانی ہوتی ہے آپ لوگوں کو ٹریفک پولیس سے زیادہ واسطہ پڑتا ہے اور ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرنا ہوتا ہے۔