ماڈل کورٹ سیالکوٹ نے 15جولائی سے 12اکتوبر تک 629فوجداری مقدمات کے فیصلے کئے

پیر 14 اکتوبر 2019 19:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی ہدایت پر فوجداری مقدمات کا روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے جلد فیصلہ کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری محمد طارق جاوید سیالکوٹ کی زیر نگرانی ماڈل ٹرائل مجسٹریٹ کورٹ سید محمود افضل شاہ سیالکوٹ کی عدالت پرفارمنس چارت کے مطابق ماڈل کورٹ نے 15جولائی 2019سے لیکر 12اکتوبر 2019 تک 629فوجداری مقدمات کا فیصلہ کیا جو کہ پنجاب میں سب سے زیادہ فیصلہ کرنے والی سیالکوٹ کی ماڈل کورٹ ہے۔

(جاری ہے)

فوجدار ی ماڈل کورٹ نے پرانے فوجداری مقدمات کا روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے لوگوں کو فوری انصاف مہیا کیا۔ اس صورت حال میں وکلاء اور سائلین کا فوجداری مقدمات کا جلد از جلد روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے جلد فیصلہ ہونے پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا گو ہیں۔