Live Updates

وزیراعظم کا گھربھی ریگولیشنزمیں آیا، تو مبرا نہیں ہوگا، فردوس عاشق

اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق قانون اپنا راستہ خود بنائےگا، بغیرمنصوبہ بندی پھیلاؤ نےاسلام آباد کی خوبصورتی کومتاثرکیا، سیکٹرجی 6 میں پائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ معان خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی میڈیا بریفنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 اکتوبر 2019 19:46

وزیراعظم کا گھربھی ریگولیشنزمیں آیا، تو مبرا نہیں ہوگا، فردوس عاشق
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر2019ء) وفاقی معان خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا گھر بھی ریگولیشنز میں آیا،وہ بھی مبرا نہیں ہوگا، اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، بغیرمنصوبہ بندی پھیلاؤ نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو متاثر کیا، سیکٹرجی 6 میں پائلٹ پروجیکٹ کے طورپرکام کرنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی معان خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔ وزیراعظم نے چین اور ایران کے دورے کے بارے میں کابینہ کواعتماد میں لیا۔ کابینہ نے وزیراعظم کوچین میں تاریخی استقبال پرمبارکباد دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاک ایران گیس لائن اسٹریٹیجک پارٹنرشپ ہماری توانائی کی ضروریات کیلئے ہے۔

پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق کچھ عالمی ذمہ داریاں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات اوربیوروکریسی سے متعلق تجاویز نیب کو بھیجی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ وزیراعظم کا گھر بھی اگر ریگولیشنز میں آیا تو وہ مبرا نہیں ہوگا۔ سی ڈی اے کا ماسٹر پلان نہ بننے سے غیرمنظم آبادیاں ہوئیں۔

بغیرمنصوبہ بندی پھیلاؤ نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو متاثر کیا۔ سیکٹرجی 6 میں پائلٹ پروجیکٹ کے طورپرکام کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا 1262 ایکڑ اراضی چھڑائی گئی۔ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے جان بچانے والی اور کینسرکی ادویات کی مارکیٹ میں دستیابی اور ادویات کی قیمتوں پر نظررکھنے کی ہدایت بھی کی۔

اسی طرح وزیر اعظم نے اشیائے ضروریہ کی پرائس انڈیکس مستحکم کرنے کیلئے پلاننگ منسٹرکوہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کو جمعہ کوطلب کیا ہے۔ وزرائے اعلیٰ سے بنیادی اشیاء کی قیمتیں مستحکم کرنے سے متعلق غورکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوام کی پذیرائی ہوتی تو مولانا اسمبلی کے باہر نہ ہوتے۔ یہ عوام کی مسترد شدہ قیادت نہ ہوتی آج اسمبلی میں ہوتی۔

ابھی اپوزیشن کا کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔ میری اطلاع ہے ن لیگ کے اپنے اجلاس میں آج دھرنے پرعدم اعتماد ہوگیا۔ عوام کو نہ ورغلایا جاسکتا ہے اور نہ ہی عوام ان کے ورغلانے میں آئیں گے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں جیلوں سے ایئرکنڈیشنز نکلوانے کیلئے نیب قوانین کا ترمیمی مسودہ پیش کیا گیا۔ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے مطابق 5 کروڑ سے زائد کرپشن کے ملزم کو سی کلاس میں رکھا جائے گا۔

ملزم کو انکوائری اور انویسٹی گیشن یا ٹرائل کے دوران بھی سی کلاس جیل میں رکھا جائے گا۔ اسی طرح اجلاس میں خواتین کو وراثت میں حقوق دلانے کیلئے بھی آرڈیننس پیش کیا گیا ہے۔ خواتین کو وراثت میں حقوق کا قانون آرڈیننس سے نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ آرڈیننس کے تحت خواتین کی درخواست پر وراثت میں ان کا حق ملے گا۔ آرڈیننس کے تحت متاثرہ خواتین کو2 ماہ کے اندر وراثت میں ان کا حق دلوایا جائے گا۔

وفاقی محتسب متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس کی مدد سے وراثت کا حق دلوائیں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو دورہ ایران اور ایرانی قیادت سے ملاقاتوں سے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے دونوں ملکوں کے درمیان امن اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو کامیاب دورہ چین پر مبارکباد دی۔

جبکہ وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ چین سے متعلق اعتماد میں لیا۔ اسی طرح حکومت نے بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ کے سیکشن 2 میں شق نمبر 31 کا اضافہ کیا جائے گا۔ بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ میں نئی شق کے اضافے کے ذریعے ’’وسل بلور‘‘ کی تعریف شامل کی گئی ہے کوئی بھی شخص کسی بھی اینٹی کرپشن قانون کے تحت بے نامی اثاثوں کی نشاندہی کرسکے گا۔ وسل بلور نیب، ایف آئی اے، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور کسی بھی قانون کے تحت شکایت کر سکے گا۔ اجلاس میں رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کا جائزہ لیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات