33ویں نیشنل گیمز کی مشعل لاہور سے راولپنڈی پہنچ گئی جو (آج )اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کرے گی

پیر 14 اکتوبر 2019 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) 33ویں نیشنل گیمز کی مشعل لاہور سے راولپنڈی پہنچ گئی جو (آج )منگل کو اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کرے گی ، تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز کی مشعل جعفر ایکسپریس کے ذریعے ٹارچ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچی ، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا سرور نے ٹارچ کا استقبال کیا جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اعظم ڈار، پاکستان نیوی کے کیپٹن ناصر سمیت ریلویز حکام بھی مشعل کی آمد پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

نیشنل گیمز ٹارچ منگل کودامن کوہ، فیصل مسجد، نیشنل مونومنٹ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس سمیت اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کرے گی ، وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، کمانڈر نارتھ نیوی کموڈور حامد حسین، ڈائریکٹر آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ بریگیڈئر ظہیر اختر ، بیگم عشرت اشرف، سمیت نامور پلیئرز، آفیشلز مشعل تھامیں گے۔ اس ضمن میں اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا سرور نے بتایا کہ ٹارچ ریلی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام جائیگا ، انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے بعد مشعل آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا رخ کرئے گی۔