Live Updates

مولانا پی ٹی آئی سے تعلق کے حوالہ سے اپنی پوزیشن واضح‌ کریں: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

مولانا کا لاڑکانہ میں پی ٹی آئی سے اتحاد ہے اور وفاق میں وہ اختلاف کر رہے ہیں یہ کیسی دوہری سیاست ہے؟ نثار کھوڑو

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 14 اکتوبر 2019 20:02

مولانا پی ٹی آئی سے تعلق کے حوالہ سے اپنی پوزیشن واضح‌ کریں: پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید تنقید کی ہے کہ مولانا پی ٹی آئی سے تعلق کے حوالہ سے اپنی پوزیشن واضح‌ کریں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے سوال کیا ہے کہ مولانا کا لاڑکانہ میں پاکستان تحریکِ انصاف سے اتحاد ہے اور وفاق میں وہ اختلاف کر رہے ہیں یہ کیسی دوہری سیاست ہے؟ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان واضح کریں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں یا خلاف؟ واضح رہے کہ ے یو آئی ایف نے آزادی مارچ 27اکتوبر کو کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یو آئی ایف کے قافلے سہراب گوٹھ سے براستہ سپر ہائی وے آزادی مارچ کا آغاز کریں گے۔حیدرآباد ڈویژن کے قافلے ایک بجے سپر ہائی وے پر آزادی مارچ میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

میر پور خاص سے جے یو آئی ایف کی ریلیاں تین بجے نوابشاہ میں آزادی مارچ میں شامل ہوں گے۔جے یو آئی ایف آزادی مارچ کے شرکا 27اکتوبر کو سکھر میں رات قیام کریں گے۔ 28 اکتوبر کو لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کی ریلیاں آزاد مارچ میں شامل ہوں گی۔

جے جو آئی ایف آزادی مارچ 28اکتوبر کو سکھر سے براستہ گھوٹکی پنجاب میں داخل ہو گا۔جب کہ دوسری جانب حکومت نے بھی مولانا کے دھرنے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری زیر غور ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان، بھائیوں اور قریبی ساتھیوں کے پرانے کیسز بھی کھولنے کا امکان ہے۔ مارچ کو آرگنائز کرنے والے کئی مقامی رہنما ممکنہ نظربندی اور نقص امن عامہ کے تحت گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گئے ہیں۔اس مارچ اور دھرنے میں شرکت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آپس میں مشاورت کر رہی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات