پاک بحریہ کی جانب سے عبدالرحمٰن گوٹھ، کراچی میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد

امراض چشم سے متعلق مقامی آبادی کی آ گہی اور سہولت کے لیے پاک بحریہ اور آئی سائٹ ٹرسٹ کے باہمی تعاون سے کراچی کے علاقے ہاکس بے میں عبدالرحمٰن گوٹھ میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

پیر 14 اکتوبر 2019 20:32

پاک بحریہ کی جانب سے عبدالرحمٰن گوٹھ، کراچی میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد
اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2019ء) امراض چشم سے متعلق مقامی آبادی کی آ گہی اور سہولت کے لیے پاک بحریہ اور آئی سائٹ ٹرسٹ کے باہمی تعاون سے کراچی کے علاقے ہاکس بے میں عبدالرحمٰن گوٹھ میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)


     میڈیکل کیمپ کے دوران آئی اسپیشلسٹ اور جنرل ڈیوٹی میڈیکل ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ معائنہ کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے لیے امراض چشم ، بچوں کی صحت ، رہائشی علاقہ کی صفائی، ماں اور بچوں کی صحت اور غذائیت کی کمی سے متعلق لیکچر بھی منعقد کیا گیا۔ آئی کیمپ میں بڑی تعداد میں مریضوں کامفت معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :