Live Updates

ّ(ن) لیگ نے اپنے دور میں مشکل فیصلے نہیں کیے، پی ٹی آئی کوکرنے پڑرہے ہیں،علی نواز اعوان

]پی ٹی آئی حکومت کوملک کی سمت درست کرنی ہے،دھاندلی معاملے پرپی ٹی آئی نے تحریک چلائی ،بیانیہ بنایا مگر آزادی مارچ والو کا کوئی بیانیہ ہی نہیں ، مشیر وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 اکتوبر 2019 21:55

Sاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے مشیر علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے اپنے دور میں مشکل فیصلے نہیں کیے، پی ٹی آئی کوکرنے پڑرہے ہیں،پی ٹی آئی حکومت کوملک کی سمت درست کرنی ہے،دھاندلی معاملے پرپی ٹی آئی نے تحریک چلائی ،بیانیہ بنایا مگر آزادی مارچ والو کا کوئی بیانیہ ہی نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ احتجاج عوام کا حق ہے مگر بغیر کسی بیانیہ ، بغیر کسی جواز کے احتجاج کرنا کونسا ٹھیک ہے ، آزادی مارچ والوں کے پاس جو چار پوائنٹس کا ایجنڈا ہے ان میں مسئلہ کشمیر ، مہنگائی ، ناموس رسالتؐ اور احتساب ہے جو کہ ملک میں اس وقت کوئی ایسا ایشو ہی نہیں ہے جب تحریک انصاف نے تحریک چلائی تھی اس وقت ملک میں مسائل کے انبار لگے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن دس سال تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے مگر مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر تک نہیں کیا گیا جتنا عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور اقوام متحدہ میں موجود اکثریت نے ہمارے موقف کی حمایت کی ہے ، منی لانڈرنگ کے ایشو کو بھی ہماری حکومت نے اٹھایا ۔ڈنمارک میں جب توہین رسالت پر مبنی کارٹون چھاپے گئے تو تحریک انصاف نے یہ معاملہ ڈنمارک کے ساتھ اٹھایا اور اس پر شدید احتجاج کیا جس کے بعد یہ حل ہوا۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا مسئلہ اسلام نہیں اسلام آباد ہے اگر عوام انہیں ووٹ دیتے تو وہ اسمبلی آتے ، عوام نے انہیں پچھلے انتخابات میں بھی مسترد کردیا اور اب بھی عوام اس کے ساتھ کھڑی نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں سخت فیصلے نہیں کیے جس کے باعث ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہمیں لیگیوں کی طرح حکومت نہیں کرنی بلکہ ہمیں پاکستان اور قوم کے بہترین اور روشن مستقبل کیلئے سخت فیصلے کرنے ہیں جو ہم کررہے ہیں اور آئندہ ملک کی سمت درست کرنی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات