پاکستان آنے والی برطانوی شہزادی کیٹ کے کانوں میں پہنے ’بندوں‘ کا سوشل میڈیا پر چرچا

برطانوی شہزادی نے پاکستانی برینڈ کے ڈیزائن کردہ سبز پتھروں والے بندے پہن رکھے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 14 اکتوبر 2019 22:23

پاکستان آنے والی برطانوی شہزادی کیٹ کے کانوں میں پہنے ’بندوں‘ کا سوشل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان آنے والی برطانوی شہزادی کیٹ کے کانوں میں پہنے ’بندوں‘ کا سوشل میڈیا پر چرچا چل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی نے پاکستانی برینڈ کے ڈیزائن کردہ سبز پتھروں والے بندے پہن رکھے ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ 
 
برطانوی شہزادی
برطانوی شہزادی
 
بتایا گیا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ڈیزائنر کے ڈیزائن کردہ بندے پہن رکھے ہیں جس جن میں سبز رنگ کے پتھر جڑے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی شہزادی جو لباس یا زیور زیب تن کرتی ہیں وہ چند گھنٹوں مین ہی بازار سے غائب ہو جاتا ہے۔ عوام شہزادی کے پسند کردہ زیور اور لباس کو ہاتھوں ہاتھ خرید لیتی ہے۔ اب کی بار شہزادی نے بندے پہنے ہیں جن کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

(جاری ہے)

اِن بالیوں کا پہلی بار چرچا اُس وقت ہوا جب کیٹ مڈلٹن نے اپنے شوہر شہزادہ ولیم کے ہمراہ پرنس کریم آغا خان سے ملاقات میں اِنھیں پہنا۔

 
سبز بندے
سبز بندے
 اِس ملاقات کے دوران میڈیا کے کیمروں نے شاہی جوڑے کی تصاویر کیا بنائیں، دیکھتے ہی دیکھتے کیٹ مڈلٹن کے سبز لباس اور میچنگ بُندوں کا ذکر زبان زد عام ہو گیا۔ لندن کے آغا خان سینٹر میں منعقدہ اِس تقریب کا مقصد دورہِ پاکستان سے پہلے شاہی جوڑے کو پاکستانی ثقافت اور رسم و رواج سے متعارف کرانا تھا۔ دونوں نے ممتاز پاکستانی نژاد برطانوی شخصیات سے ملاقات کی اور پاکستان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

روایتی اور جدید انداز کے امتزاج سے ڈیزائن کیے گئے یہ بُندے فیشن برانڈ ’زین‘ کی ڈیزائنرز نازیہ نزار، سارہ منیا اور اُن کی ٹیم کی تخلیق ہیں۔ اُنھیں خوشی کے ساتھ ساتھ اطمینان بھی ہے کہ اُن کا تیار کردہ ڈیزائن ڈچز آف کیمبرج پر خوب جچا۔ ان بندوں کی قیمت صرف 835روپے ہے۔ 
ڈیزائنر نازیہ نزار اور سارہ منیا
ڈیزائنر نازیہ نزار اور سارہ منیا

متعلقہ عنوان :