ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیس ادا نہ کر پانے والے طالب علم کا معاملہ حل کروا دیا

ایک سال سے فیس ادا نہ کرپانے والے اے پی ایس کے طالب علم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد میجرجنرل آصف غفور نے فیس کا معاملہ حل کروا دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر اکتوبر 23:10

ڈی جی آئی ایس پی آر نے فیس ادا نہ کر پانے والے طالب علم کا معاملہ حل کروا ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے فیس ادا نہ کر پانے والے طالب علم کا معاملہ حل کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال سے فیس ادا نہ کرپانے والے اے پی ایس کے طالب علم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد میجرجنرل آصف غفور نے فیس کا معاملہ حل کروا دیا ہے۔ گزشتہ روز فہد ملک نامی ایک ٹویٹر صارف نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ آرمی پبلک سکول کے ایک طالب کے والدین پریشان ہیں جو کہ ایک سال سے بچے کی فیس ادا نہیں کر سکے ہین اور اب تک اسکی فیس 87ہزار بن چکی ہے جو کہ اگر ادا نہ کی گئی تو بچے کو سکول سے نکالا جا سکتا ہے۔

فد ملک نے بچے کا نام ظاہر کیے بغیر اسکی فیس کا چالان فارم بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔
 
 
فہد ملک نے دوسری ٹویٹ میں کہا کہ میجر جرل آصف غفور شاید اس بچے کی فیس معاف کروانے یا ادا کرنے میں مدد کر سکیں یا شاید اے پی ایس ادارے کا کوئی فرد کچھ مدد کر سکے.
 
 
 اس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب میں کہا کہ وہ اس معاملے کو حل کروا دیں گے۔

(جاری ہے)

 
 
 
 آج انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ بچے کی فیس کا معاملہ حل ہو گیا ہے اور سال کی فیس ادا نہ کرنے کے باوجود بھی بچے کے سکول سے نکالا نہیں گیا تھا اور اسے سکول میں پرھنے دیا جارہا تھا۔ 
 
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بچے کے چالان فارم کی تصویر بھی اپ لوڈ کی ہے اور بتایا ہے کہ بچے کی فیس کا معاملہ حل کروا دیا گیا ہے۔