M حکومت اور رفاہی اداروں کے تعاون سے جیل کے ہسپتالوں میں رہنے والے قیدیوں کے کے لیے علاج معالجے کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، زوار حسین وڑائچ

پیر 14 اکتوبر 2019 23:15

) لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت اور رفاہی اداروں کے تعاون سے جیل کے ہسپتالوں میں رہنے والے قیدیوں اور خصوصاً ٹی بی ، ہیپاٹائٹس ، ایڈز/ایچ آئی وی ، ایچ سی وی وغیرہ کے مریضوں کے لیے علاج معالجے کی تمام تر سہولیات، ادویات اور ضروری میڈیکل آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں میڈیکل کیمپس اور آگاہی سیمینارز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی 41 جیلوں میں 300 قیدیوں کے ایڈ ز میں مبتلاء ہونے اور 180 مجرموں میں سی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے نمبٹنے کے لیے محکمہ جیل خانہ جات نے حکمت عملی بنا لی ہے۔ زوار حسین وڑائچ نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر محکمہ نے کیمپ جیل لاہور میں ایڈز کے 30 اور ہیپاٹائٹس کے 90 قیدیوں کو الگ بیرکس میں رکھا گیا ہے تاکہ اِن کا علاج شروع کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :