کئی روز سے جاری تاریخی پیش قدمی کو بریک لگ گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک ہی دن میں زمین پر آ گری

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 289.43 پوائنٹس کمی کا شکار ہوا، سرمایہ کاروں کے 36ارب37کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے

پیر 14 اکتوبر 2019 23:31

کئی روز سے جاری تاریخی پیش قدمی کو بریک لگ گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیرکواتارچڑھائو کے بعدمندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس34400،34300اور34200 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نیتجے میںسرمایہ کاروں کے 36ارب37کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت51.95فیصدکم جبکہ65.75فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،توانائی،فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34697پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال ، فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس289.43پوائنٹس کمی سے34186.26پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کومجموعی طورپر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی103کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،244کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں36ارب37کروڑ51لاکھ29ہزار831روپے کا کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر67کھرب34ارب75کروڑ93لاکھ3ہزار151روپے ہوگئی۔

پیرکومجموعی طور پر13کروڑ79لاکھ32ہزار650شیئرزکاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت14کروڑ91لاکھ68ہزار40شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت325.50روپے اضافے سی6835.50روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت305.98روپے اضافے سی6425.95روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی بھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت43.66روپے کمی سی850.01روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت21.00روپے کمی سی2399.00روپے ہوگئی ۔

پیرکوورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ42لاکھ51ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت 9پیسے کمی سی1.06روپے اورٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ16لاکھ8ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1.08روپے کمی سی15.85روپے ہوگئی۔پیر کوکے ایس ای30انڈیکس147.66پوائنٹس کمی سی16089.72پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس393.53پوائنٹس کمی سی54933.33پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس125.37پوائنٹس کمی سی24669.22پوائنٹس پربندہوا ۔