Live Updates

پراپرٹی ایکسپو شو فرینکفرٹ کا دوسرا روز مندوبین اور پراپرٹی ڈیلر غائب

دو چار معروف پراپرٹی ڈیلرز کے علاوہ پچاس سے زائد ڈیلرز و مندوبین کے اسٹالز خالی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے خواہش مند مندوبین کو تلاش کرتے رہے

muhammad ali محمد علی منگل 15 اکتوبر 2019 00:33

فرینکفرٹ (رپورٹ مطیع اللہ ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2019ء) پراپرٹی ایکسپو شو فرینکفرٹ کا دوسرا روز مندوبین اور پراپرٹی ڈیلر غائب دو چار معروف پراپرٹی ڈیلرز کے علاوہ پچاس سے زائد ڈیلرز و مندوبین کے اسٹالز خالی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے خواہش مند مندوبین کو تلاش کرتے رہے ہیں منتظمین نے پراپرٹی شو کو کامیاب قرار دیا جبکہ پاکستانی کیمونٹی نے فلاپ قرار دیکر سرمایہ بچالیا پراپرٹی ڈیلرز پاکستانی کیمونٹی کو متاثر نہ کرسکے جبکہ پاکستان کے متعدد معروف ڈیلرزنے اپنے پرانے کلائنٹس کو مطمئین کرکے دل جیت لیے دوسرے روز ایم این اے و اوورسیز پاکستانی کمیٹی کی ممبر جویریہ ظٍفر نے میڈیا کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ھے ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ایمرجینسی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشان ھے پاکستانی پاسپورٹ، پی ائی اے کی بحالی اور ڈبل نشنلٹی کے مسائل بہت جلد ھونگے منتظمین شہزاد ضاء ،ڈاکٹر صالحی نے کہا کہ ہم۔

(جاری ہے)

نے پاکستانی بزنسن مینوں اور جرمن کاروباری حضرات کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ھے ایکسپو میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب اسمبلی رانا لیاقت اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ الفاظی جنگ ھوئی تاہم منتظمین نے حالات سنبھالنے میں اہم۔کردار ادا کیا علاوہ ازیں تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ سنایا گیا جس کے احترام میں سامعین کھڑے رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی رانا لیاقت نے کہا کہ بزنس مین پاکستان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ہم۔نے ہمشیہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگایا اور یہی وجہ بنی ھے کہ میاں برادران و اہل خانہ جیلوں مین بند ھے پراپرٹی شو فلاپ ھوگیا کوئی بھی پراپرٹی ڈیلر پاکستان کیمونٹی کو اپنے طرف راغب کرنے کامیاب نہ ھوسکا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات