جرمنی کے کاروباری شہر میونخ میں سجی رنگارنگ پاکستانی ثقافتی تقریب

منگل اکتوبر 00:34

جرمنی کے کاروباری شہر میونخ میں سجی رنگارنگ پاکستانی ثقافتی تقریب
میونخ (رپورٹ مہوش خان، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2019ء) جرمن پاکستان کلچرل کلب نے میونخ میں ایک رنگارنگ پاکستانی ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا با قائدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔ میونخ میں پاکستانی کمیونٹی کے بچوں، طلباء اور پیشہ ور افراد نے سٹیج پر مختلف پرفارمنس دیں جن میں پاکستان اور جرمنی کے قومی ترانے، مزاحیہ مشاعرہ اور دیگر پرفارمنسز شامل تھیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی فرینکفرٹ کانسلیٹ میں تعینات کانسل جنرل شعیب منصور صاحب تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن پاکستان کلچرل کلب کے صدر ذولفقار تارڑ نے شرکاء کو اس کلب کے قیام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایک پیشہ ور پاکستانی گلوکار نے بھی شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں اور موسیقی سے مہمانوں کو لطف اندوز کیا ۔

اس کے بعد روایتی پاکستانی کھانوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ ہال کے اندر بچوں کے کئے فیس پینٹگ اور کڈز کارنر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ہال کے باہر بھی بچوں کے کئے کھیل کا میدان بک کیا گیا تھا۔ بچے اور بڑے سب ہی بہت لطف اندوز ہوئے۔ لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے کا یہ موقع بہت اچھا لگا اور انہوں نے ایسے ایونٹ کو بار بار کروانے اور شرکت کا ارادہ کیا۔

جرمنی کے کاروباری شہر میونخ میں سجی رنگارنگ پاکستانی ثقافتی تقریب