ٹی وی شو میں ماڈل بال کٹوانے کے بعد بے ہوش ہوگئی

جب12انچ تک بال کٹے کے غم میں ماڈل بے ہو ش کر گر پڑی

Sajjad Qadir سجاد قادر منگل 15 اکتوبر 2019 06:24

ٹی وی شو میں ماڈل بال کٹوانے کے بعد بے ہوش ہوگئی
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2019ء)   مردوں کو تو ہرصورت حجام کے ہتھے چڑھنااور کم سے کم مہینے میں دو بار اپنی حجامت بنوانا ہوتی ہے مگر خواتین میں بھی بال کٹوانے کا رجحان کافی حد تک پایاجاتاہے۔خواتین خوبصورت نظر آنے کے لیے اپنے بالوں کی تراش خراش کراتی نظر آتی ہیں مگر آپ نے کبھی ایسا نہیں سنا ہو گا کہ کوئی خاتون بال کٹوانے کے بعد اپنے بالوں کو چھوٹا دیکھ کر بے ہوش ہو گئی۔

مگر ترکی کے ایک ٹی وی شو میں ایسا بھی ہوا جب ماڈل کے بال کاٹے گئے تو وہ صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔یہ منظر ترکی کے ایک پروگرام میں دیکھنے میں آیا جس کا نام Kuaförüm Sensin یا یو آر مائی ہیئر ڈریسر ہے، جس میں میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ رضاکار ماڈلز پر اپنی صلاحیتوں کو آزما کر انعام جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں ماہ کے شروع کی ایک قسط میں ایسی ہی ماڈل نے اس شو میں شرکت کی جس کے بال کمر سے بھی نیچے تک پھیلے ہوئے تھے۔

مگر جب ہیئر اسٹائلسٹ نے اپنی صلاحیت کے جوہر دکھائے تو وہ بال کٹ کر کندھوں تک پہنچ گئے اور ماڈل کو جب اس کا احساس ہوا تو اس کے چہرے پر دہشت پھیل گئی اور آنسو بہاتے ہوئے کہنے لگی 'یہ کیا ہے'۔اس موقع پر ججز اور شو میں شریک دیگر افراد ماڈل کے ردعمل پر شاک رہ گئے اور پھر جب خاتون نے اسٹوڈیو سے باہر جانے کی کوشش کی تو راستے میں ہی وہ بے ہوش ہوکر گرنے لگی مگر میزبان Gözde Kansu نے اسے گرنے سے بچالیا۔


بعد ازاں ماڈل کو طبی امداد دی گئی مگر اس ڈرامائی منظر کو شو میں بار بار دہرایا گیا اور پھر سوشل میڈیا پر پھیل گیا جہاں سے یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا 'میں چیخ رہی ہوں کیونکہ ایسا ہر کسی کے ساتھ ہوسکتا ہے'۔اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر ایک کروڑ 29 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔اس شو میں کاٹے جانے والے بال عام طور پر کینسر کے علاج کے باعث بالوں سے محروم ہونے والے افراد کو وگ فراہم کرنے کے لیے عطیہ کیے جاتے ہیں۔