سرمد کھوسٹ نے اپنی فلم ’’زندگی تماشہ ‘‘کو ملنے والا عالمی ایوارڈ کشمیریوں کے نام کر دیا

کشمیر سیاسی نہیں انسانی حقوق کا معاملہ ہے ،عالمی دنیا اپنی آنکھیں کھولے ‘ خصوصی گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 11:12

سرمد کھوسٹ نے اپنی فلم ’’زندگی تماشہ ‘‘کو ملنے والا عالمی ایوارڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) اداکار و ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے اپنی فلم ’’زندگی تماشہ ‘‘کو ملنے والا عالمی ایوارڈ مظلوم کشمیریوںکے نام کر دیا ۔سرمدکھوسٹ کی فلم ’’ زندگی تماشہ ‘‘ کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ہونے فلم فیسٹول میں عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

سرمد کھوسٹ نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کوعالمی ایوارڈ ملنے پر بیحد خوشی ہے لیکن میں اپنی اس کامیابی کو دکھی دل کے ساتھ تقریباًتین ماہ سے گھروںمیں نظر بند اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے نام کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر سیاسی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے اس لئے عالمی دنیا اپنی آنکھیں کھولے اور کہیں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے ۔

متعلقہ عنوان :