فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی اور ترقی کے لئے پنجابی فلمیں نا گزیر ہیں‘ ثناء

اردو اور پنجابی دونوں زبانو ں کی فلموں کی کامیابی پر توجہ دینا ہو گی ‘ خصوصی گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 11:12

فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی اور ترقی کے لئے پنجابی فلمیں نا گزیر ہیں‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ پنجابی فلموںکے بغیر فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی ممکن نہیں اس لئے ہمیں دونوں زبانو ں کی فلموں کی کامیابی پر توجہ دینا ہو گی ۔

(جاری ہے)

’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ ایک دور تھا کہ اردو فلموں کے ساتھ نہ صرف پنجابی فلمیں بن رہی تھیں بلکہ ریکارڈ بزنس بھی کررہی تھیں ۔

پاکستان میں پنجابی زبان سے دلچسپی رکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد ہے اس لئے ہمیں پنجابی فلموںکو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے پنجابی فلمیں نا گزیر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میںنے اردو اور پنجابی دونوں طرز کی فلموں میں کام کیا ہے اور اب بھی مجھے اگر کسی اچھی پنجابی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی ۔

متعلقہ عنوان :