کورین پاپ سٹار سولی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے رویے سے تنگ آکر میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا سالہ پاپ اسٹار سولی کے انسٹاگرام پر 5 ملین فالوورز تھے ‘ان کی موت کو خودکشی کہا جارہا ہے

منگل 15 اکتوبر 2019 11:27

کورین پاپ سٹار سولی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں
سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) کورین پاپ سٹار سولی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورین پاپ اسٹار جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے قریب اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، ان کی موت کو خودکشی کہا جارہا ہے کیوں کہ ایک ماہ قبل ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے رویے سے تنگ آکر میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 25 سالہ پاپ اسٹار سولی کا اصلی نام چوئی جن ری تھا اور انہیں انسٹاگرام پر 5 ملین سے زائد لوگ فالو کرتے تھے جب کہ وہ مشہور میوزک بینڈ ایف (ایکس) کا بھی حصہ رہ چکی ہیں۔بی بی سی کے مطابق گذشتہ ماہ انسٹاگرام پر لائیو چلنے والے ایک پروگرام میں ان کی چھاتی حادثاتی طور پر نظر آ گئی تھی۔ اس کے بعد جنوبی کوریا میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا تھا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔کورین پولیس کے مطابق موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور خودکشی والے پہلو کا بھی جائزہ لیا جائے گا جب کہ ان کے مینیجر نے سولی سے مسلسل رابطہ نہ ہونے کی صورت میں ان کے گھر کا رخ کیا تو وہ وہاں مردہ حالت میں پائی گئیں جس کے بعد مینیجر نے پولیس کو اطلاع دی۔

متعلقہ عنوان :