Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے شہزادوں کی ڈرائیونگ میں ہیٹرک کا چانس مِس کر دیا

برطانوی شہزادے ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان استقبال کے لیے بھی نہ پہنچ سکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 اکتوبر 2019 11:16

وزیراعظم عمران خان نے شہزادوں کی ڈرائیونگ میں ہیٹرک کا چانس مِس کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) : برطانوی شاہی جوڑا گذشتہ رات پاکستان کے 5 روزہ دورے پر اسلام آباد میں نور خان ائیربیس پہنچا جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ نور خان ایئربیس پروفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور انکی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ شاہی جوڑے کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا۔ جبکہ مہمانوں کو بچوں نے گلدستے پیش کئے گئے ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کہیں نظر نہیں آئے جس پر حکومت کے ناقدین نے اس بات کو نوٹس کر لیا اور بس اسی پر تبصرے شروع کر دئے ہیں۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آج خان صاحب مصروف تھے۔ ورنہ برطانوی شہزادے کو ایئرپورٹ پر ویلکم کرنے ضرور آتے اور گاڑی بھی خود چلاتے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے وہ سعودی اور اماراتی شہزادے کے لیے گاڑی خود ڈرائیو کر چکے ہیں۔

خان نے شہزادوں کی ڈرائیونگ کا ہیٹرک چانس مِس کیا۔
جس پر ٹویٹر صارفین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مختلف تبصرے شروع کر دئے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ منظور نظر نہیں تھا،پیسے نہیں ملنے تھے ان سے یہ شہزادہ تو خود کنگلا ہے، جیب خرچ پر گزارہ کرتا ہے۔ خان صاحب کو ،باہر سے شہزاد سلطان، زاید بن انخیان ، انیل مسرت زلفی بخاری اور پاکستان جہانگیر ترین ، زلفی بخاری، اعظم سوات اور بشیر احمد فیصل واڈا وغیرہ وغیرہ سے مطلب ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ وہاں سے ریال اور درہم ملنا تھے ادھر سے کچھ ملنا نہیں اسی لیے لینے نہیں آئے۔
ایک اور ٹویٹر صارف نے بھی یہی بات کی اور کہا کہ اس شہزادے نے پیسے نہیں دینے تھے اسی لیے اس کی ڈرائیوری نہیں کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا اور ان کی گاڑی بھی خود چلائی تھی جبکہ بعد ازاں اماراتی شہزادے محمد بن زید النہیان کی پاکستان آمد پر بھی وزیراعظم عمران خان نے ان کی گاڑی خود چلائی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات