بریگزٹ پلان کی صورت میں2021 سے برطانیہ میں نیا امیگریشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا.ملکہ برطانیہ

بریگزٹ کے حوالے سے سات نئے قوانین کے بلز پارلیمنٹ میں پیش ہوں گے. ملکہ کا پارلیمنٹ کی اسٹیٹ اوپننگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 اکتوبر 2019 11:32

بریگزٹ پلان کی صورت میں2021 سے برطانیہ میں نیا امیگریشن سسٹم متعارف کرایا ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اکتوبر ۔2019ء) بریگزٹ پلان کی صورت میں2021 سے برطانیہ اور یورپی ممالک کے درمیان فریڈم آف موومنٹ ختم ہوجائے گی اور پوائنٹس کی بنیاد پر نیا امیگریشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا. اس بات کا اعلان ملکہ برطانیہ نے پارلیمنٹ کی اسٹیٹ اوپننگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اپنے خطاب میں انہوں نے آئندہ پارلیمانی سیشن کے دوران حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے26مجوزہ قوانین کے بارے میں بلز کی تفصیلات سے آگاہ کیا.

(جاری ہے)

ملکہ کے خطاب کے اہم نکات میں کرائم، ہیلتھ، انوائرمنٹ اور بریگزٹ شامل تھے، ملکہ برطانیہ نے اپنے خطاب میں بلز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ کے حوالے سے سات نئے قوانین کے بلز پارلیمنٹ میں پیش ہوں گے‘فشنگ، چارمنگ، ٹریڈ اور فنانشنل سروسز کے حوالے سے نیا فریم ورک تیار کیا جائے گا اور2021 سے فریڈم آف موومنٹ ختم ہوجائے گی اور امیگریشن کے لیے نیا پوائنٹس سسٹم متعارف کرایا جائے گا.

کریمنل جسٹس کے حوالے سے سات نئے بلز پیش ہوں گے، جس کے تحت پیرول سسٹم میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی‘ خطرناک مجرمان جن کی تعداد تقریباً3ہزار ہے وہ نصف سزا مکمل کرنے پر پیرول پر رہائی کے مقدمہ نہیں ہوں گے. جرائم میں ملوث ڈی پورٹ ہونے والے ایسے غیر ملکی جو واپس برطانیہ آئیں گے انہیں سخت سزاﺅں کا سامنا ہوگا. پولیس افسران کو تحفظ فراہم کیا جائے گا انڈی پینڈنٹ این ایچ ایس انوسٹی گیشن باڈی بنائی جائے گی جو بااختیار ہوگی اور وہ ”سپرٹس ہیلتھ کیئر انسی ڈنٹس“ کو دیکھے گی. انوائرمنٹ کی بہتری کے لیے پلاسٹک اور فضا میں آلودگی میں کمی کے لیے قانونی طور پر اہداف مقرر کیے جائیں گے.       

متعلقہ عنوان :