2014ء کا دھرنا؛ طاہر القادری کیلئے کفن کی ادائیگی کس نے کی تھی؟

طاہر القادری کے لیے کفن اجمل زیر نے خریدے تھے جب کہ اس کی ادائیگی ق لیگ نے کی تھی۔ سلیم صافی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اکتوبر 2019 11:46

2014ء کا دھرنا؛ طاہر القادری کیلئے کفن کی ادائیگی کس نے کی تھی؟
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر2019ء) سینئیر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ 2014ء میں دئیے گئے دھرنے میں طاہر القادری کے لیے کفن اجمل زیر نے خریدے تھے جب کہ اس کی ادائیگی ق لیگ نے کی تھی۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ایف اسلام آباد پہنچنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔اس کے ڈنڈا بردار رضاکاروں کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد حکومت جے یو آئی ایف کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئیر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ جے یو آئی ف کے گذشتہ تمام ملین مارچز میں ڈسپلن کی ذمہ داری ان کی ڈانڈا بردار فورس کے پاس ہی رہی تھی۔ابھی تک ڈانڈا بردار فورس کی طرف سے نہ کوئی قانون شکنی سامنے آئی نہ ان کے خلاف کوئی ایف آئی درج کی گئی۔سلیم صافی نے مزید کہا کہ طاہر القادری کے لیے کفن اجمل وزیر نے خریدے تھے جب کہ اس کی ادائیگی ق لیگ ن کی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ 2014 ء میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو انصاف دلانے کی خاطر پاکستان عوامی تحریک نے دھرنا دیا تھا۔ پاکستان عوامی تحریک کے طربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دھرنے کو انقلاب میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔۔ آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آج شہادت کی نیت سے وضو کیا ہے اور اگر میری شہادت ہو جائے تو زندگی کا آج آخری غسل ہو گا۔

دوران خطاب انہوں نے سفید کفن کو ہوا میں لہرایا اور بتایا کہ انہوں نے یہ کفن اپنے لئے خریدا ہے، یہ کفن یا تو میں پہنوں گا یا نواز شریف کا اقتدار پہنے گا، اگر یہاں پر تڑپ تڑپ کر مرنا ہے تو کیوں نہ شہید ہو جائیں۔ طاہر القادری خطاب کے دوران آبدیدہ ہو گئے اور کہا کہ کوئی ادارہ آواز سننے والا نہیں،انہوں نے کہا کہ اس ملک کے غریبوں کے پاس کفن اور دفن کے سوا کوئی حق نہیں رہ گیا، مجھے موت کا ڈر نہیں، میرا سینہ مظلوم امت کیلئے حاضر ہے۔اور ان سینئیر صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کفن کی ادائیگی ق لیگ نے کی تھی۔