Live Updates

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان بند کر دیں گے

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے تنبیہہ کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 اکتوبر 2019 11:46

مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پورا پاکستان بند کر دیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ اگر پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو ہم پورا پاکستان بند کردیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے پورا پاکستان بند کرنے کی تنبیہہ کر دی۔

مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ ڈنڈے سے اگر حکومت تبدیل ہوتی ہے تو بڑا آسان کام ہوتا، انصار اسلام جمیعت علمائے اسلام (ف) کی ایک رجسرڈ تنظیم ہے۔ صحافی نے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان سے سوال کیا کہ یہ ڈنڈے کس کے لئے اسلام آباد لائے جارہے ہیں؟ جس کے جواب میں سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے اپنے لئے ہیں، آپ کے لیے نہیں۔

(جاری ہے)

مولانا عطاء الرحمان نے مزید کہا کہ ڈنڈے سے اگر حکومت تبدیل ہوتی ہے تو بڑا آسان کام ہوتا۔ یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہو گا۔ اس ضمن میں ایک طرف تو جمیعت علمائے اسلام (ف) نے تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے مولانا کا مارچ اور دھرنا روکنے کے لیے حکمت عملی بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

حال ہی میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ اور دھرنا منسوخ کرنے کے لیے نہایت اچھا ''سیاسی پیکج'' پیش کیا گیا تھا لیکن مولانا فضل الرحمان نے اس پیکج کی پیشکش کو مسترد کرد یا۔ مولانا نے واضح کر دیا ہے کہ اُن کا آزادی مارچ اور دھرنا پُر امن ہو گا کیونکہ وہ ریاستی اداروں سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان عمران خان کے علاوہ کسی بھی سیاسی رہنما سے ہاتھ ملانے کو تیار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات