آئل مارکیٹ کو اچھی قیمت کے بجائے تیل کی مستحکم قیمت پر توجہ دینی چاہیئے، سعودی عرب

منگل 15 اکتوبر 2019 12:00

آئل مارکیٹ کو اچھی قیمت کے بجائے تیل کی مستحکم قیمت پر توجہ دینی چاہیئے، ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) سعودی عرب کے وزیر تیل شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ آئل مارکیٹ کو تیل کی اچھی قیمت کے بجائے اس کی مستحکم قیمت ہونے پر توجہ دینا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ریاض میں سعودی رشیا سی ای او فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہاکہ اس وقت تیل مارکیٹ میں زیادہ اہم تیل کی قیمتوں میں استحکام ہے نہ کہ ’اچھی یا زیادہ ‘ قیمت ہونا ہے کیونکہ تیل کی مربوط اور مستحکم قیمت عالمی اقتصادی ترقی کے لئے کردار ادا کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک تیل کی اچھی قیمت ثقافتی معاملہ ہے اور تیل کی اچھی قیمت کا معیار ہر ملک کا اپنا ہوتا ہے۔انھوں نے کہاکہ بہت سے ’لوگ ‘ قلیل المدتی آمدنی پر توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہیں لیکن سعودی عرب اور روس مربوط ترقی کے طویل المدتی عوامل پر یقین رکھتے ہیں۔