ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے منشیات فروشوں کے خلاف زیر وٹالرینس کی پالیسی پر عمل کا حکم دے دیا

منگل 15 اکتوبر 2019 12:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انسداد منشیات کی کارکردگی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف زیر وٹالرینس کی پالیسی پر عمل کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے صوبائی محکمہ انسداد منشیات کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسداد کمیٹی کے تمام ممبران اور اداروں کے مابین مربوط روابط کو مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف زیروٹالرینس پالیسی پر مفید عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کمیٹی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ منشیات کے نقصانات بارے آگاہی کیلئے تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر مہم شروع کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیاپر زور دیا کہ وہ منشیات فروشوں کے خاتمہ او رمنشیات کے معاشرے میں نقصانات بارے اپنا فعال کردار ادا کریں۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ منشیات کے مریضوں کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں 20بیڈز پر مشتمل بحالی سنٹر کام کررہاہے جبکہ نیو سٹیلائٹ ٹاون میں بھی منشیات کے مریضوں کیلئے الگ ہسپتال بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے او ر عدالتوں میںبھر پور طریقے سے مقدمات کی پیروی کرکے منطقی انجام تک پہنچائے جائیں ۔

کمیٹی کے ممبر کی نشاندہی پر میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات کی بغیر روک ٹوک فروخت جاری ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو ایسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے محکمہ ایکسائز سمیت متعلقہ اداروں کو منشیات کے مریضوں کی بحالی او رمعاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے ٹھوس او رقابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف ہر شخص کو ایک جہاد کی صورت میں کام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :