شمالی افغانستان ، فضائی حملے میں 10طالبان ہلاک

منگل 15 اکتوبر 2019 12:27

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) افغانستان کے شمالی صوبہ تخار میں طالبان کے ایک اجتماع پر لڑاکا طیاروں کے حملے میں 10طالبان کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

افغان فوج کے بیان کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ پر عمل کرتے ہوئے صوبہ تخار کے ضلع خواجہ بہائوالدین کے گائوںکہنہ شاخ میں طیاروں نے طالبان کے اجتماع کو نشانہ بنایا جس سے 10طالبان ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا ایک مقامی کمانڈر عبدل علی فاروقی بھی شامل ہے۔ طالبان جو تخار میں سرگرم ہیں ،کے ترجمان نے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تخار کا دارلحکومت تعلقان کابل کے شمال میں 245 کلومیٹر دور واقع ہے ۔