بصارت عظیم نعمت ہے ،اس کی اہمیت و افادیت کا اندازہ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جو بصارت سے محروم ہوں،ڈاکٹر ایوب

منگل 15 اکتوبر 2019 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) بصارت کے عالمی دن کے مناسبت سے گورنمنٹ پرائمری سکول پیلاگی میں آئی کیمپ لگایا گیا،300سے زائد طلبا کے آنکھوں کی سکریننگ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ بصارت کے اہمیت و افادیت کے حوالے سے سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ایوب روز نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10اکتوبر بصار ت کے عالمی دن کے طور پر منایاجا تا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پرائمری سکول پیلاگی میںآگاہی سیشن منعقد کیا گیا اور سینکڑوں طلبا کے آنکھوں کے سکریننگ کی گئی۔ آنکھوں کے قطرے اور عینکیں فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر ایوب روز نے بصارت کو عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی اہمیت و افادیت کا صحیح اندازہ وہی لوگ لگا سکتے ہیں جو بصارت سے محروم ہوں، ہمیں اپنے گلی محلے گھر اور تعلیمی اداروں میں اس سلسلے میں کام کی ضرورت ہے تاکہ بصارت کے حوالے سے لوگ غفلت کے مرتکب نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :