ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر نوٹس جاری

منگل 15 اکتوبر 2019 12:32

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27نومبر تک ملتوی کر دی ۔ لاہو رہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ذیشان شیراز کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت کو 16 جنوری کو 3 ماہ کیلئے ڈی جی کا اضافی چارج دیا گیا ،9 ماہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی شاہ رخ نصرت ڈی جی سول ایوی ایشن کے عہدے پر براجمان ہیں۔

مستقل اسامی پر قائم سیکرٹری سول ایوی ایشن کو لامحدود وقت کیلئے اضافی چارج نہیں دیا جا سکتا۔ استدعاہیکہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔