Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت قومی ترقی کی راہ میں بچھے کانٹوں کو ایک ایک کرکے چن رہی ہے‘راجہ راشد حفیظ

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پوری نیک نیتی کے ساتھ متعلقہ افراد اور اداروں کے ساتھ رابطوں میں ہیں

منگل 15 اکتوبر 2019 12:34

تحریک انصاف کی حکومت قومی ترقی کی راہ میں بچھے کانٹوں کو ایک ایک کرکے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں تعلیم بالغاں کی سو فیصد سہولیات بہم پہنچا کر ناخواندہ قیدیوں کو خواندہ بنانا اور تعلیم کے ذریعے ان کی اصلاح کرنا حکومت پنجاب کا مشن ہے جس پر پوری محنت ، ایمانداری اور تندہی کے ساتھ کام ہو رہا ہے ․ تحریک انصاف کی حکومت قومی ترقی کی راہ میں بچھے کانٹوں کو ایک ایک کرکے چن رہی ہے اور جو لوگ قوم کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے وہ اب بھی --غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ہمارے راستے میں مزید کانٹے بچھانے میں جتے ہوئے ہیں تاہم ہمارا عزم اور حوصلہ پختہ ہے ․ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ساہیوال جیل میں تعلیم بالغاں مرکز کا افتتاح اور بعد ازاں قیدیوں میں کتابیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم 2030 ء تک شرح خواندگی کو سو فیصد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پوری نیک نیتی کے ساتھ متعلقہ افراد اور اداروں کے ساتھ رابطوں میں ہیں ․ انہو ںنے کہا کہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں پر ماضی میں وہ توجہ نہیں دی گئی جو دی جانی چائییے تھی ․ کرپشن ، اقرباء پروری ، میرٹ کی خلاف ورزی ، لاقانونیت اور اسی طرح کی دیگر بے شمار خرابیاں پیدا کرکے قومی ترقی کی راہ میں جگہ جگہ کانٹے بچھائے گئے جنہیں ہم اب چن رہے ہیں ․ انہو ںنے کہا کہ اسلام ، پاکستان اور کشمیر کی آواز بلند کرنے اور اسلام کی موثر ترجمانی کرنے پر اسلام دشمن قوتیں بالخصوص انڈیاعمران خان سے خائف ہیںجو حکومت کیلئے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس آواز کو مزید پھیلنے سے روکا جائے ․ مولانا کا دھرنا اور احتجاج اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ․ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ فسادی ٹولہ اپنے مالی و سیاسی مفادات کے کنویں کا قیدی ہے جسے اگر کوئی مفاد مل جائے تو چپ کرکے آرام سے بیٹھ جاتا ہی․ تحریک انصاف کی حکومت ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی ․ صوبائی وزیر نے جیل کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ․ نیز انہو ںنے قیدیوں سے کہا کہ وہ قید کے دوران اپنی اصلاح کریں اور جو قیدی ناخواندہ ہیں وہ تعلیم بالغاں مرکز میں پوری محنت کے ساتھ لکھنا پڑھنا سیکھیں تاکہ جب وہ قید پوری ہونے کے بعد رہا ہو کر باہر جائیں تو وہ اچھے اور مفید شہری کے طور پر ملکی ترقی میں اپنا فعال کردار نبھا سکیں -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات