صدر ٹرمپ نے ترکی پر پابندی کے حکمنامے پردستخط کردیئے

منگل 15 اکتوبر 2019 12:36

صدر ٹرمپ نے ترکی پر پابندی کے حکمنامے پردستخط کردیئے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) شمالی شام میں فوجی مہم کو دیکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی حکمنامہ پر دستخط کر دیئے۔وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ نے شمال مشرقی شام میں فوجی حملوں کو روکنے اور فوری طورپر جنگ بندی کو اپنانے کے لئے ترکی پر دباؤ ڈالنے کے لئے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹیو آرڈر محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ کو ترک حکومتی عہدیداروں ، اداروں پر جو شہریوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں یا امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں پر پابندیوں پر غور کرنے اور لگانے کا حق دیتا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی وزارت دفاع اور توانائی پر پہلے ہی پابندئی لگائی جاچکی ہے۔ اس سے پہلے، امریکی محکمہ خزانہ نے کہا تھا کہ وزارتوں کے علاوہ ان وزارتوں کے سربراہان اور ترکی کے وزیر داخلہ کے خلاف پابندیوں کو نافذ کر رہا ہے۔

مائیک پومپیو نے اس بات پر زور دیا کہ اس نئے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت لگائی گئی پابندیوں سے بچنے کے لئے ترکی کو شمال مشرقی شام میں اپنے یکطرفہ فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنا چاہئے اور امریکہ کے ساتھ بات چیت شروع کرنی چاہئے۔