جاپان میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

منگل 15 اکتوبر 2019 12:51

جاپان میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) جاپان میں انتہائی طاقت ور سمندری طوفان ہاگیبیس کے بعد شمالی اور وسطی علاقوں میں ہونے والی ہلاکتیں 70 تک پہنچ گئی ہیں۔ ان ہلاکتوں کی تصدیق پارلیمنٹ میں وزیر اعظم شینزو آبے نے کی ہے۔ طوفان میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش بھی ابھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو حکومت متاثرہ افراد کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے خصوصی بجٹ مختص کرنے پر غور کر رہی ہے۔

سمندری طوفان کے ساتھ آنے والی بارشوں سے وسطی اور شمالی جاپان کے قریب 200 دریاؤں میں طغیانی پیدا ہے۔ ابھی تک34 ہزار مکان بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔1 لاکھ10 ہزار مکانوں کے لیے صاف پانی کی سپلائی بھی منقطع ہے۔ دوسری جانب دارالحکومت ٹوکیو میں کاروباری سرگرمیاں معمول پر آنا شروع ہو گئی ہیں۔