نیسلے پاکستان کی جانب سے 22ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری

پاکستان میں نیسلے کا قائم کردہ نیا پلانٹ تقریباً 24,000 یونٹس فی گھنٹہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے

منگل 15 اکتوبر 2019 12:33

نیسلے پاکستان کی جانب سے 22ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) :  نیسلے شیخوپورہ میں واقع اپنے پلانٹ کی توسیع سے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ نیسلے کی جانب سے یہ نئی سرمایہ کاری پنجاب کے خطہ شیخوپورہ کی ترقی کےلئے اٹھائے گئے مثبت اقدامات میں ایک اضافہ ہے ۔یہ صرف بے شمار فارم کا گھر ہی نہیں ہے بلکہ یہاں نیسلے نے مختلف مصنوعات تیار کرنے والی ایک فیکٹری بھی قائم کی ہے جو کہ پورے ایشیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی فیکٹری بھی ہے۔


نیسلے کی عالمی معیار پر تیار کردہ جوسز، نیکٹرز اور مشروبات کی وسیع ترین رینج' نیسلے فروٹا وائیٹلز 'کا پاکستان میں قائم کردہ نیا پلانٹ تقریباً 24,000یونٹس فی گھنٹہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے ،کمپنی نے اس پلانٹ پر 22 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے جو کہ کمپنی کی حالیہ دنوں میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ۔

(جاری ہے)

1981میں قائم کردہ یہ فیکٹری اس وقت محض ایک یو ایچ ٹی ملک پراسیسنگ یونٹ تھی ۔

بعد ازاں 1986میں توسیع کرکے یہاں جوسز کی تیاری کا عمل شروع کیا گیا ۔آج یہ فیکٹری نیسلے کی مختلف اور وسیع اقسام کی مصنوعات تیار کررہی ہے جس میں ڈیری،چلڈ ڈیری،جوسز،پانی اور شیر خوارو بچوں کی غذائی اجناس شامل ہیں۔
پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں عالمی تجارتی و کاروباری اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ ،حامل سازگار ماحول کی ترویج کےلئے شب و روز کوشاں ہیں اور مکمل تندہی سے ملکی معیشت کی ترقی کےلئے مصروفِ عمل ہے۔

یہ پہلو انتہائی قابلِ مسر ت ہے کہ نیسلے جس کا شمار غذائی مصنوعات و مشروبات سازی میں دنیا کے صفِ اول کے اداروں میں ہوتا ہے پاکستان میں خطیر سرمایہ کاری کرکے قابلِ تقلید نظیر قائم کررہا ہے۔  اپنے خطاب میں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ میرے لیے یہ بات انتہائی طمانیت بخش ہے کہ نیسلے نے روزِ اول سے لوگوں کے لیے نت نئے مواقعوں کی تخلیق میں خصوصی دلچسپی و رغبت کا مظاہرہ کیا ہے اور نیسلے کی جانب سے کی گئی وافر سرمایہ کاری ملکی مستقبل پربھر پور اعتماد اور یقین کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


یہ سب نیسلے کے مشترکہ قدر پیدا کرنے کے فلسفے سے منسلک ہے ۔یہ فلسفہ پاکستان بھر میں موجود نیسلے کے سہولیاتی مراکز پر اب تک کی گئی تمام پیشرفت کے پیچھے کارفرما ہے ۔یہ بہتری نہ صرف کمپنی کےلئے فائدہ مند ہے بلکہ نیسلے کے پلانٹس کے ارد گرد رہنے والے افراد کےلئے بھی سود مند ہے ۔مثال کے طور پر نیسلے نے اپنے پلانٹ میں توسیع کے بجائے خطہ میں دیگر منصوبے متعارف کروائے ،ان میں سے ایک 110چونسہ فارموں کی پیداوار اور معیار میں بہتری لانا بھی شامل ہے۔

اس فارموں میں پیداوار میں اضافے کے ساتھ نیسلے نے ان فارموں کو اپنی ویلیو چین میں شامل کرکے آموں کی خریداری سے ایک مثال قائم کردی ہے کہ کس طرح سے کمپنیوں کی جانب سے اپنی ویلیو چین میں کیپیسٹی بلڈنگ میں سرمایہ کاری کے ذریعے خام مال کو مقامی طور سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔یہ سب نیسلے کی جانب سے پاکستان میں اپنی موجودگی کے طویل مدتی نظریے کے مضبوط اشاریے ہیں،صرف یہی نہیں بلکہ نیسلے کی جانب سے اپنی موجودگی کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کےلئے بھی متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔


اسے ایک مثبت علامت سمجھا جانا چاہیئے کہ قوم کی معاشی ترقی میں نیسلے نے ایک اہم شراکت دار کی حیثیت سے سرمایہ کاری کی ہے ۔نیسلے نے جو مثال قائم کی ہے ان پر عملدر آمد کےلئے مزید کمپنیوں کو بھی آگے آنا چاہیئے ۔